4 جولائی، 2016، 12:56 PM

جدہ میں امریکی قونصل خانے کے باہر خود کش دھماکہ

جدہ میں امریکی قونصل خانے کے باہر خود کش دھماکہ

سعودی عرب کے شہر جدہ میں امریکی قونصل خانے کے باہر خود کش دھماکے میں حملہ آور ہلاک اور 2 افراد زخمی ہو گئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے عرب ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ سعودی عرب کے شہر جدہ میں امریکی قونصل خانے کے باہر خود کش دھماکے میں حملہ آور ہلاک اور 2 افراد زخمی ہو گئے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق سعودی عرب کے شہر جدہ میں کار سوار خود کش بمبار نے امریکی قونصل خانے کے باہر خود کو دھماکہ  خیز مواد سے اڑا دیا۔ سعودی وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی حکام نے پارکنگ ایریا میں مشکوک حرکات پر ایک کار کی تلاشی لینا چاہی تو اس میں سوار خود کش بمبار نے دھماکہ خیز مواد تباہ کردیا جس کے نتیجے میں خودکش بمبار موقع پر ہی ہلاک جب کہ 2 سکیورٹی گارڈ زخمی ہو گئے۔ دوسری جانب امریکی قونصل خانے نے بھی اس بات کی تصدیق کی ہے کہ خود کش دھماکے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ واضح رہے کہ 2004 میں بھی جدہ میں واقع امریکی قونصل خانے کو نشانہ بنایا گیا تھا جس میں 9 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے تھے۔

News ID 1865241

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha